Skip to main content
Taluq Toot Jayega Mera Sare Zamane Se
تعلق ٹوٹ جاءیگا میرا سارے زمانے سے
میرے اپنے خفا ہونگے تمھیں اپنا بنانے سے
تمھارے ساتھ رہنے سے مجھے تسکین ملتی ہے
بہت تکلیف ہوتی ہے تمھارے دور جانے سے
میرے گھر کو جلا دینا مگر یہ ذہن میں رکھنا
اجالا مل نہیں سکتا کسی کا گھر جلانے سے
ہماری جان جاءیگی تو پھر جان جاوگے
کہ حاصل کچھ نہیں ہوتا کسی کو آزمانے سے
تمھارا نام کیسے مٹا دوں اپنی کہانی سے
بہت گہرا تعلق ہے تیرا میرا فسانے سے
Comments
Post a Comment