یکسوئی
عہد گم گشتہ کی تصویر دکھاتی کیوں ہو؟
ایک آوارۃ منزل کو ستاتی کیوں ہو؟
وہ حسیں عہد جو شرمندۃ ایفا نہ ہوا
اس حسیں عہد کا مفہوم جتاتی کیوں ہو؟
زندگی شعلئہ بے باک بنا لو اپنی
خو کو خاکستر خاموش بناتی کیوں ہو؟
میں تصوف کے مراحل کا نہیں ہوں قائل
میری تصویر پہ تم پھول چڑھاتی کیوں ہو؟
کون کہتا ہے کہ آہیں میں مصائب کا علاج
جان کو اپنی عبث روگ لگاتی کیوں ہو؟
ایک سرکش سے محبت کی تمنا رکھ کر
خود کو آئین کے پھندوں میں پھنساتی کیوں ہو؟
میں سمجھتا ہوں تقدس کو تمدن کا فریب
تم رسومات کو ایمان بناتی کیوں ہو؟
جب تمھیں مجھ سے زیادو ہے زمانے کا خیال
پھر مری یاد میں یوں اشک بہاتی کیوں ہو؟
کلیات ساھر لدھیانوی
SAHIR LUDHYANVI POETRY
Excellent website for infomaton i am really appreciate your effort.
ReplyDeleteFor more infomation visit...
Mir Taqi Mir Poetry
Mirza Ghalib Poetry
Best Urdu Poetry